Live Updates

بانی پی ٹی آئی نے 15 دسمبر کو یوم شہداء مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے،علیمہ خان

منگل 10 دسمبر 2024 22:55

بانی پی ٹی آئی نے 15 دسمبر کو یوم شہداء مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے،علیمہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2024ء)بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، پشاور سمیت دنیا بھر میں کارکنان دعا کریں گے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کوملک میں رقوم بھیجنے سے روک دیا ہے، انہیں معلوم نہیںتھا کہ ڈی چوک میں کتنی شہادتیں ہوئیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئی بانی پی ٹی آئی لاپتہ کارکنان کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی کو معلوم نہیں تھا کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا، جس میں پشاور سمیت دنیا بھر میں کارکنان دعا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ’’کفر کا نظام چل سکتا ہے، لیکن ظلم کا نہیں‘‘، ہم اس نظام کو قبول نہیں کریں گے، 9 مئی کے بعد اب 26 نومبر کا مطالبہ بھی مطالبات میں شامل کر لیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے گفتگو موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں کی گئی، جس میں انہوں نے کارکنان کے مسائل اور حقوق پر زور دیا گیا۔علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات