کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ

موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 10 دسمبر 2024 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2024ء):محکمہ موسمیات کے مطابقشہر قائد میںہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ سردی کی دوسری لہر29نومبر سے دسمبر کے پہلے ہفتے تک برقراررہ سکتی ہے،آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں موسم بدلتے ہی سردی کی شدت بڑھنے لگی، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی اگلے 24 گھنٹوں کے حوالیسے کہا ہے کہ کراچی میں منگل کے روز کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ اگلے 24 گھنٹوں کے د وران موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا۔

شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔آج صبح کم سے کم حدِ نگاہ 4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ اسی طرح اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔#

متعلقہ عنوان :