ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے ، بیگم عشرت اشرف

بدھ 11 دسمبر 2024 23:03

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سابق مرکزی صدر وممبر پنجاب اسمبلی محترمہ عشرت اشرف نے کہا ہے کہ ہمارا جینا مرنا حلقہ عوام کیساتھ ہے،نواز شریف کے دور میں جو ترقی کا سفر رکا تھا ایک مرتبہ پھر وہاں سے دوبارہ شروع ہو گا، ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے ، سب جانتے ہیں کہ نواز شریف پر جھوٹے کیس بنا کر ملک و عوام کیساتھ دشمنی کی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوا زشریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائینگے ۔ میاں نواز شریف ہی ملکی ترقی کی علامت ہیں ۔ معاشی طو رپر خود انحصار اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں ۔ انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہو گا ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ(ن) کے پاس ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام نے ہمیشہ ن لیگ کا ساتھ دیا ہے نواز شریف کے دور میں جو ترقی کا سفر رکا تھا ایک مرتبہ پھر وہاں سے دوبارہ شروع ہو گا۔\378