ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

جمعہ 13 دسمبر 2024 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2024ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہرپڑنے کی توقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ اس دوران ملک کے مختلف علاقوں ممیں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی12 ،استور منفی11، اسکردو منفی09،کوئٹہ،کالام،گوپس منفی06، ہنزہ، بگروٹ، زیارت، قلات منفی05،گلگت، چترال اوردیر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔