کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ریکارڈ

ہفتہ 14 دسمبر 2024 13:05

کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6  ڈگری ریکارڈ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2024ء) کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری پر پہنچ گیا۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خشک سردی کی صورتحال برقرار ہے، سرد ہوائیں چلنےسےدرجہ حرارت منفی 6 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو قلات، زیارت، کوئٹہ، مسلم باغ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ کے پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔