
ممکن ہے عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو،سیاسی ڈائیلاگ ہونے چاہئیں . رانا ثناءاللہ
کیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بات چیت کیلیے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ کوئی بھی ایشوز ہیں تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں. وزیراعظم کے مشیر کی گفتگو
میاں محمد ندیم
ہفتہ 14 دسمبر 2024
13:31

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کہہ چکے کہ بیٹھیں بات کریں تمام ایشوز پر بات کرتے ہیں، کیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بات چیت کیلیے حکومت سے رابطہ کیا ہے؟ کوئی بھی ایشوز ہیں تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں ایک دو نکات کی بات نہیں، عمران خان کی جانب سے کبھی ہم سے ملتی جلتی بات نہیں کی گئی بلکہ انہوں نے ہر وقت کہا کہ حکومت سے کوئی بات نہیں ہوگی. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی رہائی کے علاوہ کسی قسم کی گفتگو بڑھانے کے موڈ میں نہیں، انہوں نے عدالتوں کے ذریعے رہا ہونا ہے حکومت رہا نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کا کیس ملٹری کورٹ میں نہیں جانا چاہیے، کوئی ملٹری انسٹالیشن پر حملہ آور ہو تو آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں ملٹری کورٹ سے متعلق بات نہیں ہوئی بلکہ اس میں کہا گیا کہ 9 مئی واقعات میں فیض حمید ملوث پائے گئے فیض حمید کے دوسرے لوگوں کے ساتھ رابطے تھے تو وہ پی ٹی آئی ہی ہو سکتی ہے، پریس ریلیز میں کہیں نہیں لکھا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا. رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو بات کر رہے ہیں ان کی بات میں وزن ہے، مدارس رجسٹریشن بل کو اتفاق رائے کے ساتھ اسمبلی سے منظور کیا گیا لیکن اس کی منظوری کے بعد بعض چیزیں سامنے آئی ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن بل کا مسئلہ اتنا بڑا نہیں کچھ دنوں میں حل ہو جائے گا، جے یو آئی( ف) کے پاس حل موجود ہے جس میں ہماری دقت بھی ختم ہو جائے گی، آئندہ ہفتے تک جے یو آئی(ف ) کے ساتھ بل سے متعلق مسئلہ حل ہو جائے گا.

مزید اہم خبریں
-
یو این منشور کے 80 سال: جنگ کی راکھ سے امید کی کلی پھوٹنے کا عمل
-
سری لنکن حکومت سے سخت گیر آن لائن قوانین واپس لینے کا مطالبہ
-
اسد حکومت کے بعد بھی شام منشیات کا گڑھ، یو این او ڈی سی
-
نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
-
غزہ: ایک تہائی آبادی کو مسلسل فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
فنا نس بل 2025 میں 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دارکو ٹیکس سے استثنا دے دی گئی
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.