ڑ*پی آئی سی میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے علاج معالجہ تعطل کا شکار

ہفتہ 14 دسمبر 2024 22:40

o لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2024ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کی وجہ سے علاج معالجہ تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ناکافی طبی سہولتوں پر مریض ہم سے الجھتے ہیں، پی آئی سی انتظامیہ طبی سہولتیں بہتر بنانے کی بجائے ڈاکٹرز کو تنگ کر رہی ہے ۔ڈاکٹرز کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کی بجائے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ، پی آئی سی انتظامیہ کی جانب سے تبدیل کئے گئے روسٹر کو مسترد کرتے ہیں۔پنجاب کی امراض قلب کی سب سے بڑی علاج گاہ میں ڈاکٹر زانتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی روسٹر تبدیل کرنے کے خلاف ڈاکٹر کا احتجاج کررہے ہیں۔