وفاقی تعلیمی بورڈ کا طلبہ کے لئے ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں میں انٹر میڈیٹ کی سطح پر سائنسی نمائش کے مقابلوں کا انعقاد

پیر 16 دسمبر 2024 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2024ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے طلبہ کے ذہنوں کو متحرک کرنے اور جدید سائنسی اختراعات میں دلچسپی کا رجحان پیدا کرنے کے لئے ہفتہ وار ہم نصابی سرگرمیوں میں انٹر میڈیٹ کی سطح پر سائنسی نمائش کے مقابلوں کا اہتمام کیا جس میں طلبہ نے بھر پور حصہ لیا۔ پیر کو ہونے والی نمائش میں طلبانے فزکس ، کیمسٹری ، بیالوجی ، کمپوٹر سائنس اور ریاضی کے متعلق اپنی معلومات اور صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے سٹالز لگائے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک ، ڈائریکٹر ریسرچ مرزا علی اور ڈائریکٹر رجسٹریشن فاطمہ طاہرہ نے سٹالز کا دورہ کیا اورطلبہ کے بنائے ہوئے ماڈلز کا معائنہ کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں نمایاں ہوتی ہیں اور اپنے کام کو بہتر سے بہترین کرنے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حیاتیات( بیالوجی) میں لاریب عارف، بسمہ ظہیر ،بسمہ نوید، عروج عامر ایف جی ڈگری کالج عابد مجید روڈ راولپنڈی نے پہلی ،فرزانہ ممتاز، آمنہ ایمان، نوشین اشرف ایف جی پوسٹ گریجویٹس کالج کشمیر روڈ راولپنڈی نے دوسری ، ریحان احمد خان، سید حسن رضا، انس ضیا، حسیب عمران بحریہ کالج ای ایٹ اسلام آبادنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح کیمیا (کیمسٹری)میں آیما رئوف، مہروش عمر، طتہیر فاطمہ آرمی پبلک سکول اینڈ کالج حمزہ کیمپ راولپنڈی نے پہلی ، راجہ محمد عثمان ، ایس ایم فیضان ، زاہد شاہ ،ای سی بی جی سکس تھری اسلام آبادنے دوسری جبکہ عروج فاطمہ ، دعا زہرہ اور زوہا بتول پی اے ای سی ماڈل کالج نیلور اسلام آبادنے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ کمپیویٹر سائنس کے مقابلوں محمد عبداللہ ، عمر علی حسین ضیااللہ آرمی پبلک سکول لاہور نے پہلی،محمد موسی ، عبدالمعز، محمد رافع امجد، جواد صدیقی بحریہ کالج فیز ایٹ اسلام آباد نے دوسری جبکہ محمد فرقان ، فیضان ، پی اے ای سی کالج چشمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریاضی کے مقابلوں میں عبیرہ فاطمہ ، عائشہ وسیم، ایف جی پوسٹ گریجویٹ کالج کشمیر روڈ راولپنڈی نے پہلی،مریم ذیشان ، لائبہ لیاقت ، آمنہ عادل بحریہ کالج ای ایٹ اسلام آبادنے دوسری، محمد عبداللہ خان ، محمدعمیر او پی ایف بوائز کالج ایچ ایٹ فور اسلام آبادنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طبیعات(فزکس )کے مقابلوں میں محمد علی عدنان بحریہ کالج انکریج اسلام آبادنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وانیہ زہیر ڈاکٹر اے کیو خان کالج بحریہ ٹاون فیز ایٹ اسلام آباد نے دوسری پوزیشن اور مناحل رحمان ، سحر عارف ، لائبہ نجیب اے پی سی گرلز لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آخر میں چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور طلبہ میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔