پی آئی سی انتظامیہ نے ڈیوٹی روسٹرتبدیلی کافیصلہ واپس ،ینگ ڈاکٹرز کااحتجاج منسوخ

پیر 16 دسمبر 2024 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2024ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے ڈیوٹی روسٹرتبدیلی کافیصلہ واپس لے لیا جس کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج منسوخ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ڈیوٹی روسٹرکی تبدیلی پر احتجاج کیا جارہا تھا اور ڈاکٹرز کا موقف تھا کہ وہ پہلے سے جاری نظام کے تحت ہی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی روسٹر میں تبدیلی کو واپس لے لیا گیا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے اپنا احتجاج منسوخ کر دیا ۔