
شہرہ آفاق شاعرہ پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستانی سفارت خانہ ابوظہبی کے زیر اہتمام ’’گل پروین‘‘کے عنوان سے تقریب کا انعقاد
پیر 16 دسمبر 2024 19:20
(جاری ہے)
سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم اردو زبان کے شعرا اور دیگر ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی جس نے اس موقع کو ادب سے لگائو رکھنے والوں ، آرٹ کے مداحوں اور کمیونٹی کے لیے مزید خاص بنا دیا۔
اس تقریب میں پروین شاکر کی ناقابل فراموش شاعری کی زبردست پذیرائی کی گئی جنہوں نے اپنے مخصوص لب و لہجے ،محبت کے جذبات ، زندگی کی پیچیدگیوں اور صنفی احساسات پر مبنی کلام کے ذریعے دنیا بھر کے قارئین کو متاثر کیا۔ چائے شائے کی مالک ڈاکٹر نور الصبا نے کہا کہ ہمیں پروین شاکر کی غیر معمولی میراث کا احترام کرنے پر فخر ہے جن کی شاعری وقت، ثقافت اور سرحدوں سے ماورا ہے۔ ڈاکٹر نور الصبا نے کہاکہ یہ تقریب ادب میں ان کی نمایاں شراکت کو دلی خراج تحسین ہے اور ہم پاکستانی سفارت خانے کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اس پر وقار تقریب کے لیے ہمارے ساتھ شراکت کی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے معروف شاعرہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کے ادبی ورثے میں پروین شاکر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ڈاکٹر نور الصبا اور ان کی ٹیم کے ارکان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مجھے اس شام کا حصہ بن کر خوشی ہوئی ہے جو پروین شاکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی، ایک شاعرہ جن کے الفاظ دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں میں گونجتے رہتے ہیں۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ ’’چائے شائے‘‘نے ایک ناقابل فراموش تجربہ تخلیق کرنے کیلئے شاعری، موسیقی اور کھانوں کو ایک ساتھ پیش کرنے میں ایک قابل ذکر کام کیا ہے۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شاعروں کا اردو مشاعرہ بھی پیش کیا گیا جنہوں نے اپنے دلفریب اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.