خیبر پختونخوا ،موسم جزوی ابرآلود اور سرد رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند کا راج برقرار رہے گا

جمعرات 19 دسمبر 2024 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2024ء)خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا ،پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند کا راج برقرار رہے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم جزوی ابرآلود اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا ،پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند چھائی رہے گی،،صبح اور رات کے اوقات میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر شدید دھند پڑے گی ،پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، دیر ، پارا چنار اور مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :