مچھ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک امتحانی سینٹر قائم کیا جائے عوامی حلقوں طلبا تنظیموں کا مطالبہ

جمعہ 20 دسمبر 2024 22:45

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2024ء) مچھ بولان کے سیاسی سماجی و طلبا تنظیموں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر ایگزامینیشن ڈی جی اور وی سے دست بستہ مطالبہ کیاہے کہ مچھ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ایک امتحانی سینٹر قائم کیا جائے کیونکہ مچھ شہر کثیر آبادی پر مشتمل یہاں ایک جیل بھی واقع ہے جہاں بلوچستان یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیاں قیدیوں کے امتحانات کا انتظام کرتی ہیں تاہم آج تک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کوئی امتحانی سینٹر یہاں قائم نہیں کیا گیا ضلع کچھی کا قریبی امتحانی مرکز ڈھاڈر میں ہے جو مچھ شہر سے تقریبا 70 کلومیٹر کے طویل فاصلے پر واقع ہے ہمارے علاقے کے ایک مقامی قابل اور تجربہ کار استاد جو حاضر سروس سینٹر ہیڈ ماسٹر اور ایم فل کی ڈگری رکھتے ہیں ان کی نگرانی میں یہاں امتحانی سینٹر کے قیام کی درخواست کی جاتی ہے اس اقدام سے طلبہ اور جیل میں موجود قیدیوں کو امتحانات میں شرکت کرنے میں بے حد آسانی ہوگی کیونکہ مچھ میں تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں ڈاک خانہ بینک اور تعلیمی ادارے اس کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مچھ جہاں تمام ضروری امتحانی سہولیات پہلے سے موجود ہیں مچھ بولان کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی سینٹر کو قریب ترین مقام پر بنایا جائے تاکہ طلبہ و طالبات کو سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔