کو ئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی5 ،قلات میں منفی 6 ڈگری تک گر گیا ،محکمہ موسمیات

ہفتہ 21 دسمبر 2024 14:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2024ء) بلو چستان کے اکثرعلا قوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا تا ہم قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 6ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں شدید سردی کی لہر براقرار ہے کو ئٹہ اور زیارت میں پارہ منفی5تک گر گیا جبکہ نوکنڈی منفی2،سبی4،جیونی 8،گواد11،تربت9،خضدار 2،بارکھان میں کم سے کم تین ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

کو ئٹہ شہر میں سرد ہوا ئیں چلنے کے باعث سڑکوں پر کھڑا پانی جم گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صو بے کے کسی اضلاع میں بارش کا امکان نہیں تاہم کچھ علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔آئند 24گھنٹوں کے دوران صوبےکے بالائی علا قے بدستور شدید سر دی کی لپیٹ میں رہیں گے۔