سرگودھا،ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگوانے والے موٹر سائیکل سوار شہری گرفتار

ہفتہ 21 دسمبر 2024 14:43

․سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2024ء) گن پوائنٹ پر 47لاکھ روپے چھین لینے کی ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگوانے والے موٹر سائیکل سوار شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ کے قصبہ پھالیہ کے علاقہ سے بمبلی کے موٹر سائیکل سوار شہری نے پولیس ہیلپ لائن 15پر 47لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دے کر تھانہ بھاگٹ پولیس کی دوڑیں لگوا دیں جس نے پولیس کو بتایا کہ 2مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 47لاکھ روپے چھین لئے جس پر پولیس نے کالر کا بیان ریکارڈ کر کے جائے وقوعہ کے نزدیک نصب CCTVکیمرہ سے ویڈیو فوٹیج حاصل کر کے حقائق کو بے نقاب کر دیا کہ کالر کے موٹر سائیکل کے ساتھ کوئی شاپر نہیں تھا جس میں کوئی رقم ہوجس پر تھانہ بھاگٹ نے واردات کی جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کی دوڑیں لگوانے والے کالر شہری کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :