بھارت پاکستان سے امریکا کے ذریعے بات کر رہا ہے، مسعود خان

ہمارے پاس شکیل آفریدی ہے اس لئے امریکا نے منظور کیے گئے 35ملین ڈالر اس لیے روک دئیے ،ادب فیسٹیول میں گفتگو

اتوار 22 دسمبر 2024 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2024ء)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خان نے کہاہے کہ بھارت پاکستان سے بات نہیں کر رہا ہے، بھارت امریکا کے ذریعے پاکستان سے بات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں منعقدہ ادب فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر مسعود خان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کیلئے منظور کیے گئے 35ملین ڈالر اس لیے روک دئیے کیونکہ ہمارے پاس شکیل آفریدی ہے۔ مسعود خان نے کہاکہ اس وقت ہمارا چیلنج ہے کہ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو درست کریں۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی عدم استحکام اور خراب معیشت ہم پر منفی انداز میں اثرانداز ہوسکتی ہے۔