قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ کی قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد

پیر 23 دسمبر 2024 17:01

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ کی قومی کرکٹ ٹیم کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی کامیابی پر مبارکباد دینے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے جس سے نہ صرف ملکی وقار بلند ہوا بلکہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس بہترین کامیابی سے کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کرنے والا پہلا ملک بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ امید ہے قومی ٹیم کی جانب سے ٹیم ورک، بھرپور محنت اور ایک دوسرے پر اعتماد کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئےکامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔