محکمہ صحت پنجاب کا موبائل ایپلی کشن کے ذریعے حاضری لگانے کا فیصلہ

پیر 23 دسمبر 2024 22:30

محکمہ صحت پنجاب کا موبائل ایپلی کشن کے ذریعے حاضری لگانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2024ء) محکمہ صحت پنجاب نے موبائل ایپلی کشن کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے پر عمل درآمد سروسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں شروع کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے پروفیسرز کی ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے موبائل ایپلی کشن کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

ایپلی کشن کے مطابق پہلے روز سروسز ہسپتال کے 81 اور پی آئی سی کے 33 فیصد پروفیسرز غیر حاضر رہے جب کہ دوسرے روز ح*سروسز ہسپتال میں 41 فیصد اور پی آئی سی میں 24 فیصد پروفیسرز غیر حاضر پائے گئے۔اس حوالے سے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ موبائل ایپلیکشن حاضری کو صوبہ بھر کے اسپتالوں تک پھیلانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کی رپورٹ میں پروفیسرز کے حاضری نہ لگانے اور لیٹ آنے والوں کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے۔