قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ کاحکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم

پیر 23 دسمبر 2024 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2024ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نےحکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ہی آگے بڑھنے اور مسائل کے مستقل حل کی ضمانت ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹوں کا اجلاس ایک خوش آئند اقدام ہے، مذاکرات ہی آگے بڑھنے اور مسائل کے مستقل حل کی ضمانت ہیں۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ امید ہے بات چیت کا یہ عمل آگے بڑھے گا اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔