چھتر، لائیو اسٹاک ہسپتال غیر فعال ،مال مویشی موذی امراض میں مبتلا ہو کر مر رہے ہیں

منگل 24 دسمبر 2024 22:58

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2024ء)ضلع نصیر آباد تحصیل میرحسن اور تحصیل چھتر میں لائیو اسٹاک ہسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے غریب عوام کے مال مویشی موضی امراض میں مبتلا ہو کر مر جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل چھتر کے گردونواح علاقے کنری فلیجی طاہر کوٹ بانڑی شاہ پور کنڈی اسی طرح تحصیل میرحسن کے گردونواح میں گوٹھ میر منظور حسین گوٹھ میر سردار خان گوٹھ عبد الحمید گوٹھ میر نبی خان کھوسہ گوٹھ سردار سید عبداللہ شاہ گوٹھ پیرول دیگر میں رہنے والے عوام کا گزر بسر کا ذریعہ مال مویشی بھیڑ بکری گائے بھینس پہ ہے تحصیل میرحسن اور تحصیل چھتر میں سرکاری سطح پر لائیو سٹاک کے ہسپتال ریکارڈ میں موجود ہیں کئی سالوں سے غیر فعال ہیں بلکہ ہسپتال بھوت بنگلہ بن چکے ہیں باقاعدہ طور پہ ملازمین ڈاکٹر دیگر اہلکار تنخواہیں گھر بیٹھے وصول کرتے ہیں لائیو اسٹاک ہسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے غریب عوام کے بھیڑ بکریاں بھینس گائے ویکسین اور علاج بروقت نا ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں علاقے کے غریب عوام کا گزر بسر ذریعہ معاش مال مویشی ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کا آئے روز لاکھوں روپے کے نقصانات ہو رہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے لائیو سٹاک سیکٹری بلوچستان سے اپیل کیا غیر فعال لائیو اسٹاک ہسپتال کا نوٹس لیکر محکمانہ کارروائی عمل میں لایا جائے ۔