قومی وطن پارٹی کےمرکزی چیئرمین کی کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارک باد

بدھ 25 دسمبر 2024 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2024ء) قومی وطن پارٹی کےمرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاؤ نے کرسمس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر میں اپنی اور پارٹی کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔آفتاب شیرپاؤ نے کہاکہ ہمارا مکمل یقین ہے کہ اقلیتیں پاکستان کی ترقی اور روشن تشخص کی پہچان ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے اقلیتوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے، قومی وطن پارٹی نے ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی خاطر ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے۔