لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 25 دسمبر 2024 23:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں صوبہ کے میدانی علاقوں میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تر جمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7اور زیادہ سے زیادہ 19سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب51 فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 201فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :