وزیراعلیٰ کنٹریکٹ ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی میں حکومت کے نوٹیفکیشن کے برعکس اقدامات کا فوری نوٹس لیں، کوئٹہ یونیٹی فورم

جمعرات 26 دسمبر 2024 20:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2024ء)وزیراعلیٰ بلوچستان کنٹریکٹ ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی میں حکومت کے نوٹیفکیشن کے برعکس اقدامات کا فوری نوٹس لیں۔یہ بات کوئٹہ یونیٹی فورم کے اجلاس کے بعد ترجمان کوئٹہ یونیٹی فورم کے ترجمان نے اپنے جاری بیان نے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت میر اسلم رند نے کی اجلاس میں چیئر مین یونس بلوچ،سینئر نائب صدر حاجی فخرالدین بڑیچ،جنر ل سیکرٹری چوہدری عاطف، ترجمان و سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد،فنانس سیکرٹری نثار شاہ،شوشل میڈیا انچارج نعمان خان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے تنخواہ کی ادئیگی میں فرق کو ختم کیا جائے اور تمام اداروں کو عدالتی احکامات کا پابند کرتے ہوئے ڈیلی ویجز کی ادائیگیاں بذریعہ بنک اکاونٹس یقینی بنائی جائیں تاکہ کرپشن پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ ھونے والی زیادتیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔