
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم نے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ، سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے، وزیراعظم گیس سپلائی کے جائزہ اجلاس سے خطاب
فیصل علوی
جمعہ 27 دسمبر 2024
11:02

(جاری ہے)
ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے ، ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں۔
گزشتہ سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے۔ گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لائی جائیں تاکہ اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔خیال رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کیلئے 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی تھی۔ سوئی سدرن گیس کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی تھی۔ایل این جی کی قیمتوں میں 2.72 فیصد فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی، ایل این جی کی قیمتوں میں 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موجودہ سیلابی صورتحال میں ہمارے "بلین ٹری منصوبے" کی اہمیت و ضرورت کا ایک مرتبہ پھر بھرپور اندازہ ہو رہا ہے
-
عاصم لاء کے تحت موجودہ نظام میں اخلاقیات کی پستی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے
-
فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور میں خاتون ٹک ٹاکر گرفتار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 190 ارب روپے جمع کرلئے
-
امیر جماعت اسلامی کا اسرائیل کی دوحہ میں دہشتگردی کیخلاف کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
4500 میگاواٹ کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے آئندہ سال آرسی سی ورکس شروع ہوجائیں گے
-
یاماہا موٹرز پاکستان کا ملک میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند کرنے کا اعلان
-
اسرائیل کا دوحہ میں جارحانہ اقدام بلاجواز اور قطر کی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے
-
وزیر اعظم کی دوحہ پر حملے کی مذمت
-
پیرس میں مساجد کے باہر سؤروں کے نو سر پھینک دیے گئے
-
پاکستان اپنے کئی ملین شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ایمنسٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.