سرگودھا پولیس کے ملازم سمیت جوانوں اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پونی12لاکھ کے فنڈز جاری

ہفتہ 28 دسمبر 2024 17:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2024ء)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا پولیس کے ملازم سمیت جوانوں اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پونی12لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا سمیت صوبہ کے بیمار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئی11لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے جن میں ڈی جی خان کے ہیڈ کانسٹیبل محمد مکرم کی اہلیہ کو کینسر کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے، سرگودھا کے اے ایس آئی محمد عظیم کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئی2لاکھ روپے، پولیس اے ایس آئی جاوید اقبال کو دل کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے،ہیڈ کانسٹیبل محمد ثقلین کو دل کے عارضہ کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے،سب انسپکٹر محمد حسنین کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے، کانسٹیبل صفدر محمود کو علاج کیلئے ایک لاکھ روپے، سپیشل برانچ کے کانسٹیبل طارق محمود کو دل کے عارضہ کیلئے ایک لاکھ روپے،کانسٹیبل شہباز احمد کی اہلیہ کو مائنر سرجری کیلئے 75ہزار روپے، کانسٹیبل حیدر عباس کو مائنر سرجری کیلئے 75 ہزار روپے،ایم ٹی ونگ کے اے ایس آئی مکینک،عالمگیر کو مائنر سرجری کیلئے 75ہزار روپے جاری کئے گے۔

(جاری ہے)

میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا کی منظوری دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے ذریعے ملازمین کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔