نادرن جیمخانہ، بلال فرینڈز، ناظم آباد ینگسٹر اور تیسر ٹاون ٹائیگر کی ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی

ہفتہ 28 دسمبر 2024 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2024ء)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں نادرن جیمخانہ نے قائدہ آباد جیمخانہ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ قائدہ آباد جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 77 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

ایم عارف نے 24 رنز بنائے۔ نادر شاہ نے 24 رنز دیکر 5 اور محمد مکی نے 16 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں نادرن جیمخانہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 78 رنز بنا لئے۔ حیدر عباس نے 34 رنز ناٹ آوٹ اور سمی سہیل نے 22 رنز بنائے۔ دوسرے میچ میں بلال فرینڈز نے ملت کرکٹ کلب کو 122 رنز سے ہرا دیا۔ بلال فرینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد آصف نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 79 ، شہزاد خان نے 44، زوھیب عابد نے 42 ، شعیب خان نے 40 اور دانیال شنواری نے 23 رنز بنائے۔ یعقوب علی اور سلطان علی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ملت کرکٹ کلب 149 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عرفات جمیل نے 47 اور سلمان خان نے 27 رنز بنائے۔ علی بٹ اور علی سلمان نے 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ تیسرے میچ میں ناظم آباد ینگسٹر نے طارق میموریل کرکٹ کلب کو 31 رنز سے ہرا دیا۔

ناظم آباد ینگسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ سعد اللہ نے 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 56 ، عاصم اللہ نے 48، حسن سیف نے 36، ایس قسین حیدر نے 27 اور کاشان فہیم نے 23 رنز بنائے۔ دانیال نے 32 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔جواب میں طارق میموریل کرکٹ کلب نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ عادل اقبال نے 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 51، مفتی محمود نے 46, احمد ملک اور ذیشان آفریدی نے 20 رنز بنائے اور دونوں اوٹ نہیں ہو ے۔

شاین فہیم نے 3 جبکہ عدنان عباسی اور شاہد نجمی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چو تھے میچ میں تیسر ٹاون ٹائیگر نے لیاقت آباد ایگلٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لیاقت آباد ایگلٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے۔ فرمان احمد نے 9 چوکوں کی مدد سے 79، محمد طلحہ نے 48، طحہ محمود نے 32، نعمان علی نے 25 رنز بنائے۔ سعید حسن اور نوید بلوچ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں تیسر ٹاون ٹائیگر نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 209 رنز بنا لئے۔ سعید حسن نے 9 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 92، حکمت اللہ نے 27 اور کریم خان نے 20 رنز بنائے۔ محمد لطیف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔