
ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی پانچ سالہ رپورٹ جاری
پیر 30 دسمبر 2024 17:00
(جاری ہے)
رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانچ سال کے دوران 2019ء سے 2023ء میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 220 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
پنجاب کے ضلع لاہور میں بچوں سے زیادتی کے سب سے زیادہ 1176 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا کے کم آبادی والے ضلع کولائی پالس کوہستان جہاں 18 سال سے کم عمر افراد کی آبادی محض 1لاکھ 58ہزار ہے جس میں 84 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ایس ایس ڈی او نے پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف موثر اقدامات کے لیے اہم سفارشات پیش کی ہیں ، ان سفارشات میں موجودہ قوانین کے نفاذ کو مضبوط بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنا ، زینب الرٹ ایکٹ کے تحت فاسٹ ٹریک عدالتوں کے موثر طریقے سے کام کو یقینی بنانا اور آگاہی مہمات کو فروغ دینا شامل ہیں۔ رپورٹنگ کے نظام کو بہتر بنانا، اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنا اور بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات کے لیے ایک مرکزی قومی ڈیٹا بیس کا قیام بھی اہم ہے۔ مزید یہ کہ سفارشات متاثرہ افراد کی معاونت پر زور دیتی ہیں جن میں بچوں کے لیے دوستانہ ماحول اور جگہوں کا قیام ، ذہنی صدمے سے متعلق مشاورت ، مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ آن لائن استحصال اور انسانی سمگلنگ جیسے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط قانونی فریم ورک بھی بنانا شامل ہے ۔ اس موقع پر ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے ان اعداد و شمار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعداد و شمار محض اعداد نہیں ہیں بلکہ معصوم زندگیاں ہیں جو ناقابل تصور صدمے سے دوچار ہوئی ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بچوں سے جنسی زیادتی کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں 220 فیصد اضافہ ہونا یہ واضح کرتا ہے کہ مضبوط قوانین، موثر نفاذ کے طریقہ کار اور عوامی آگاہی مہمات کی اشد ضرورت ہے۔سید کوثر عباس کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 62 فیصد کیسز کا ہونا موجودہ چائلڈ پروٹیکشن پالیسیوں اور ان کے نفاذ پر فوری نظرثانی کا تقاضا کرتا ہے۔ اسی طرح سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے واقعات سسٹم کے خلا کی نشاندہی کرتے ہیں جنہیں حکومتی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان مربوط کوششوں سے حل کیا جانا چاہیے ۔ سید کوثر عباس نے حکومت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بچوں سے جنسی زیادتی کے بنیادی اسباب کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشش کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کے خلاف فتح کی یاد میں سرکاری اخراجات پر معرکہ حق یادگار کی تعمیر کا آغاز
-
اسٹیٹ بینک کی طرف سے زرمبادلہ کیلئے نیا آن لائن سسٹم متعارف، لین دین کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.