عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شبقدر کے زیر اہتمام 7ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس

عقیدہ ختم نبوت ؐاسلام کی بنیا،د ایمان کی روح اور امت میں اتحاد ویگا نگت کا موجب ہے ، مقررین کا خطاب

پیر 30 دسمبر 2024 19:00

شبقدر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2024ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شبقدر کے زیر اہتمام 7 ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شبقدر کی سرزمین پر پہنچ کر قادیانیت اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کو یہ پیغام دیا کہ آقا مدنی کی ختم نبوت کے متوالے پروانے زندہ ہیں اور شمع رسالت کے یہ پروانے اس شمع پر قربان ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

کانفرنس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی قائدین مولانا اللہ وسایا مرکزی رہنما عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت,حضرت مولانا عزیز الرحمن ثانی مرکزی ناظم نشر و اشاعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ,حضرت مولانا عبد الماجد صدیقی خانیوال,شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ,مولانا حافظ حسین احمد زروبی ,مفتی عبداللہ شاہ چارسدہ,شیخ الحدیث مولانا گوہر شاہ چارسدہ,حضرت مولانا پیرحزب اللہ جان حقانی امیرعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چارسدہ,مولانا عبدالرف شاکر چارسدہ,مولانا سید عبد البصیر شاہ،مولانا خواجہ نجیب الاسلام ,ناظم اعلی چارسدہ,مولانا عبدالواحد ,مولانا عبد القیوم حقانی شیخ الحدیث حضرت مولانا سید عبداللہ شاہ نقشبندی سرپرست اعلی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل شبقدر ,حضرت مولانا میاں ایاز احمد حقانی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل شبقدر ,مولانا عبدالمعبود حقانی سینئر نائب امیر شبقدر,حضرت مولانا مفتی طاہراللہ درویش جنرل سیکرٹری شبقدر,حضرت مولانا سید شاہ گیلانی مبلغ ختم نبوت شبقدر,سید شبیر احمد باچا ڈپٹی جنرل سیکرٹری شبقدر,مفتی منصف حقانی ناظم مالیات شبقدر,مولانا محمد یاسر حقانی ناظم نشر و اشاعت شبقدر,قاری میاں اشفاق احمد پریس سیکرٹری شبقدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ؐاسلام کی بنیا،د ایمان کی روح اور امت میں اتحاد ویگا نگت کا موجب ہے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی امن جدوجہد اور عدم تشدد پر مبنی تبلیغی سرگرمیوں کے باعث قادیانیت ترک کرنیوالوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،تحفظ ختم نبوت کے مقدس مشن کی ترویج واشاعت کرنیوالے تکوینی افراد رحمت خداوندی کے حصول اور شفاعت محمدی کے اولین مستحق ہیں، حکومت پاکستان کا اولین فرض ہے کہ بیرون ممالک میں اپنے سفارتخانوں کے زریعے قادیانیوں کی اسلام ملک دشمن سرگرمیوں کے تدارک کیلئے سنجیدگی سے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے نبی کریم حضرت محمد کی زندگی پورے عالم کے لئے مثالی ہے نبوت کا سلسلہ ان ہر ختم ہوتا ہے اور اس عقیدے کا دفاع مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس، ایمان کی روح، ملت اسلامیہ کی وحدت اور قوت کی بنیاد ہے عقیدہ ختم نبوت پر اسلام کی عمارت استوار ہے دور نبوی سے لے کر آج تک ہر دور میں مسلمان اللہ کی وحدانیت اور حضور ﷺ کی ختمِ نبوت کے عقیدے پر جذباتی اور مرمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں علما کرام نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نبی الامت ہے اور خاتم النبین ہیں، اللہ تعالی نے قرآن مجید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت بیان ذکر فرمایا ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے بغیر کوئی مسلمان نہیں رہ سکتا کیونکہ منکر ختم نبوت کافر ہے اور اسلام سے خارج ہے انہوں نے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا بنیادی مقصد تحفظ ایما ن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک، مقام مبارک اور کام مبارک کو نئی نسل تک پہنچانا اور اپنے بچوں و اہل عیال کا رشتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ کیساتھ مضبوط کرنا اور انہیں عالم اسلام کے دشمنوں کی چال سے خبردار کرناہے ملعون مرزا غلام قادیانی کو انگریزوں نے اس کام کیلئے چن لیا جس نے مسلمانوں کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹی نبوت کا دعوی کیا لیکن الحمد للہ علما کرام کے ہوتے ہوئے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ مسلمان کی کامیابی اللہ کے اخکامات اور نبی کریم کے طریقوں میں ہے اور عقیدہ ناموس رسالت کی دفاع کے لئے ہمیں اپنے ذاتی خواہشات کو بھول کر کام کرنا ہوگا کیونکہ آج بیرونی قوتیں مختلف طریقوں سے ہمارے عقائد کو کمزور کر رہے ہیں اور ہم سب نے متحد ہو کر ان کو اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینا ہے اور آخری دم تک ناموس رسالت اور عقیدہ ختم النبوت کا دفاع کرنا ہوگا ختم نبوت کانفرنس رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔