جمعیت علماء اسلام (س)کا مرکزی مسلم لیگ کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالرحمن مکی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 31 دسمبر 2024 18:55

ْحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2024ء) جمعیت علما اسلام (س)ضلع حیدرآباد کے امیر مولانا عبدالواحد خان سواتی، جنرل سیکریٹری حافظ ارمان احمد چوہان، مولانا اشرف بنوری، قاری سعداللہ خان، قاری اِبراہیم قریشی، محمد علی شیخ، حافظ عبدالوحید مغل، صاحبزادہ عتیق الرحمن، قاری ضیا الرحمن، صابر قریشی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں معروف مذہبی شخصیت اور مرکزی مسلم لیگ کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالرحمن مکی کے انتقال پر ان کے لواحقین اور جماعت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالرحمن مکی اسلام کی داعی اور محب وطن پاکستانی تھے، ان کا قائد جمعیت مولانا سمیع الحق شہید کے قائم کردہ مشترکہ اتحاد دفاع پاکستان کونسل کے اہم ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، مولانا عبدالرحمن مکی کے انتقال سے ایک خلا پیدا ہو گیا ہے، ہم دعا گوں ہیں کے اللہ پاک مولانا مکی کی تمام دینی و ملی خدمات کو قبول فرما کر ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔