
وفاقی حکومت بتائے فرٹیلائزرز گیس کی قیمتوں میں اضافہ معیشت میںکونسی بہتری ہے،مزمل اسلم
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں مجموعی طور پر 13 فیصد اضافہ ہوا ،مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوا ،مشیر خزانہ خیبرپختونخو ابھی بھی اسٹاک ایکسچینج دس سال کی ایوریج سے کم ہے جبکہ وفاقی حکومت کا دعوی ہے کہ تاریخ کی بلند ترین اسٹاک ایکسچینج شرح ہے، آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل اور باقی دس سیکٹرز میں اضافہ کیوں نہیں ہوا ،مشیر خزانہ
منگل 31 دسمبر 2024 19:10
(جاری ہے)
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رواں سال اسٹاک ایکسچینج میں تقریباً 40 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور 40 ہزار انڈکس میں سے صرف تین سیکٹرز بینکس، فرٹیلائزرز اور آئل اینڈ گیس میں 32 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ باقی تقریباً دس سیکٹرز میں مجموعی اضافہ تقریباً 8 ہزار انڈکس ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بینکس سیکٹر کا اضافہ عوام اور حکومت کیلئے فائدہ مند نہیں ہے جبکہ بینکس 22 فیصد شرح سود کا فا ئدہ اٹھا رہے تھے جبکہ فرٹیلائزرز شئیرز کا اضافہ دو بڑی کمپنیوں کو ہوا، پیداور اور سیل کی وجہ سے نہیں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا نقصان عوام کو ہی ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے آئل اینڈ گیس کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائیں کہ فرٹیلائزرز گیس کی قیمتوں میں اضافہ معیشت میں کونسی بہتری ہے جبکہ آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل اور باقی دس سیکٹرز میں اضافہ کیوں نہیں ہوا اور اسٹاک ایکسچینج میں اضافہ صرف ان تین سیکٹرز کی وجہ سے ہوا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان تینوں سیکٹرز کے شئیرز میں اضافہ کی وجہ سے الٹا عوام کو نقصان ہوا ہے۔مزمل اسلم نے مہنگائی بارے ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں مجموعی طور پر 13 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ویسے تو مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں 140 فیصد آلو میں 62 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح دال کی قیمت میں 51 جبکہ مونگ دال کی قیمت میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاؤڈر ملک کی قیمت میں 25 فیصد، بیف میں 24 فیصد اور لیڈیز سینڈلز کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گیس کی قیمتوں میں 15 اور فائر ووڈ میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ اعداد و شمار میرے نہیں حکومت کے جاری کردہ ہیں اور حکومت کہہ رہی ہے کہ بجلی قیمتوں میں 5.6 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ عوام کا قیمہ بنا دیا گیا مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ ڈیزل میں سات فیصد کمی ہوئی وہ کمی تو عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان شدید زخمی
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
دنیا کے 80 فیصد ممالک فلسطینیوں کی آزاد و خود مختارریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، حافط طاہر اشرفی
-
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.