
نئے سال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا،سی ای اوراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
بدھ 1 جنوری 2025 23:00
(جاری ہے)
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور بہترین حکمت عملیوں کا اطلاق کیا جائے گا، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سال 2024 کے دوران صفائی کے شعبے میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پورے راولپنڈی ڈویژن میں صفائی کی معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے پورے سال شہریوں کو صفائی کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے منظم اور مستقل آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9000 ٹن سے زائد آلائشیں بروقت اٹھا کر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔ اسی طرح مختلف قومی تہواروں، دنوں، کھیلوں کے مقابلوں اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے دوران خصوصی صفائی آپریشنز انجام دیے گئے۔مری میں برفباری کے دوران کمپنی کے ورکرز نے راستوں اور سڑکوں کو کھلا رکھنے کے لیے نہایت مستعدی سے کام کیا، جبکہ بارشوں کے موسم میں نکاسی آب کو بہتر بنانے کے لیے نالیوں کی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔ کمپنی نے شہر میں احتجاج کے باعث راستوں کی بندش،سخت گرمی اور سردی کے موسموں میں بھی اپنے ورکرز کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے صفائی کے تمام آپریشنز جاری رکھے۔ڈینگی اور سموگ کے خلاف بھی موثر اقدامات کیے گئے، جن میں سڑکوں کی دھلائی، کوڑا کرکٹ کی تلفی، اور ماحول کو صاف رکھنے کے اقدامات شامل تھے۔ لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی لانچنگ تقریب اور روڈ شو میں سی ای او رانا ساجد صفدر نے شرکت کی، جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی اور مری میں صفائی کے حوالے سے کمپنی کی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے صفائی آپریشنز کی براہ راست نگرانی کی۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے مختلف اوقات میں شہر کے دورے کیے، کنٹرول رومز کا معائنہ کیا، اور صفائی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کی قیادت نے کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔نئے سال کے موقع پر کمپنی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائیں اور کمپنی کے صفائی کے مشن میں بھرپور ساتھ دیں۔
مزید مقامی خبریں
-
افواجِ پاکستان ڈیزاسٹر کا شکار قوم کے لیے امید کی کرن ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
سیرتِ مصطفیؐ کا پیغام اتحاد و اخوت اور خیر خواہی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری
-
گلبرگ لاہور میں وکلا برادری کا گرینڈ ناشتہ، بار الیکشن مہم میں نئی سرگرمی
-
لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح
-
چشن آزادی پروگرام ڈربن ساؤتھ افریقہ
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پانی کی کمی، توانائی بحران جیسے مسائل کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال کے تدارک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
-
راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب
-
جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال لاہورمیں یومِ آزادی کی پر وقار تقریب
-
پی آئی ٹی بی انکیوبیشن ونگ کے زیر اہتمام وزکڈز سمر کیمپ اختتام پذیر، 140 بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم
-
ریزلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان' مہم: بلوچستان سے اتحاد، شمولیت اور قومی یکجہتی کا پیغام
-
پولیس افسران کا فیصل آباد پریس کلب کا دورہ،
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.