پنجاب حکومت نے گریڈ 17 کے متعدد افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی

کئی افسران کو نئی تعیناتی دیدی گئی ،گریڈ 18 کے کئی افسران کو مستقل بھی کر دیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری

بدھ 1 جنوری 2025 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2025ء) پنجاب حکومت نے گریڈ 17 کے متعدد افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی جبکہ گریڈ 18 کے کئی افسران کو مستقل بھی کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ عامر شاہین رانجھا کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ،ایڈیشنل سیکرٹری جنوبی پنجاب محمد وسیم کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محکمہ لائیو سٹاک ،بورڈ آف ریونیو پنجاب میں تعینات فرخ طفیل کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو ،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور محمد فضل عباس کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد ،ڈپٹی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ طارق عثمان کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ ،ایل ڈی اے میں تعینات کلیم یوسف کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ ،اسسٹنٹ کمشنرز ٹیکسلا واسق عباس کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چکوال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فیصل آباد احمد سلیم کو گریڈ 18میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈٹیز ڈیپارٹمنٹ ،سیکشن آفیسر ایس اینڈ جی اے ڈی وقار عظیم کو ترقی دے کر ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ،پنجاب فوڈ اتھارٹی میں تعینات شرجیل شاہد کو ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ،سلمان ظفر کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے کر ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیویلپمنٹ حافظ محمد سلمان ، محکمہ خوراک کے عمر دراز ،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ملتان محسن نثار ،ڈپٹی سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس، انویسٹمنٹ اینڈ سکل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خرم حمید ،پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں تعینات عنبریں چوہدری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ آباد حمداللہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانوالہ فیصل سلطان ،ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے صولت حیات وٹو کو بھی گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے کر موجودہ عہدوں پر ہی کام جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حافظ محمد مدثر نواز ،ڈپٹی سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹکشن ڈیپارٹمنٹ محمد عاطف ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور محمد جعفر ،ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے نیاز احمد ،ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندس حارث ،ایل ڈی اے میں تعینات آصف حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بہاولپور عدنان بدر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ جمیل حیدر شاہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سیالکوٹ مظفر مختار ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے فیصل آباد دلاور خان ،ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد عمران ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخوپورہ نعمان علی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ ذیشان ندیم کو ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی علیزہ ریحان ،ڈپٹی سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ توقیر احمد ،ڈپٹی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی صفیان دلاور ،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری ہیلتھ میاں سرمد حسین ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ جنگلات حیدر عباس ،ڈپٹی سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ ساجد منیر جبکہ ڈپٹی سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مانیارٹی افیئرز ڈیپارٹمنٹ عائشہ یاسین کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دے کر مستقل کر دیا گیا ۔