قائد اعظم محمد علی جناح پیس میر پور خاص باکسنگ ٹورنامنٹ،پہلی پوزیشن میر پور خاص اور دوسری پوزیشن حیدرآباد نے حاصل کی

بدھ 1 جنوری 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2025ء)بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح پیس میر پور خاص باکسنگ ٹورنامنٹ 29 دسمبر 2024 کا انقعاد فاسٹ مارکیٹنگ کراچی لاثانی فوڈ گلزار فوڈز کے تعاون اور ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میر پور خاص باکسنگ اکیڈمی گاما اسٹیدیم میر پور خاص میں منعقد کیا گیا۔

جس میں میر پور خاص، حیدرآباد، عمر کوٹ کے باکسروں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی ملک محمد اسلم فاسٹ سینئر مارکیٹنگ میر پور خاص زون اور انجمن تاجران کے رہنما تھے۔ اور ان کے ساتھ اعزازی مہمانوں میں واشد یو مالھی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میر پور خاص اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر حیدر علی پہلوانی ، ابن سینا یونیورسٹی میر پور خاص کے ڈائریکٹر کالجز اور محمود اقبال صدر ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن میر پور خاص بھی موجود تھے ، اس ٹورنا منٹ میں پہلی پوزیشن میر پور خاص اور دوسری پوزیشن حیدرآباد نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

منزلہ خان ( میر پور خاص نے منزلہ قمبرانی حیدرآباد ) کو شکست دی۔ مہران ( میر پور خاص نے عطائ اللہ حیدرآباد ) کو شکست دی۔ معاذ خان ( میر پور خاص نے عبد السمیع حیدرآباد ) کو شکست دی۔ 2حسن ( میر پور خاص نے مجیب عمر کوٹ ) کو شکست دی۔ غلام متعین ( حیدر آباد نے حمزہ میر پور خاص ) کو شکست دی۔ سلمان ( میر پور خاص نے عرفان کشمیری حیدر آباد) کو شکست دی۔

ضمیر بلوچ نے میرپور خاص نے حسن حیدرآباد کو شکست دی۔اسد علی (حیدر آباد نے جواد میر پور خاص ) کو شکست دی۔ اسفار پنہور ( میر پور خاص نے عبید عمر کوٹ ) کو شکست دی۔ غلام مصطفی جو نیز میر پور خاص نے رمیش کمار عمر کوٹ ) کو شکست دی۔عبد المنان ( میر پور خاص نے اسد لاشاری حیدر آباد) کو شکست دی۔غلام مصطفی سینئر ( میر پور خاص نے شاہ زین عمر حیدرآباد) کو شکست دی۔

نجیب اللہ (میرپور خاص نے غفور حیدرآباد کو شکست دی)۔ شعیب ( حیدر آباد نے عرفان بلوچ میر پور خاص ) کو شکست دی۔آخر میں محمد سلیم بلوچ سیکریٹری ڈسٹرکٹ باکسنگ اسیدسی ایشن نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک پیش کیا۔اس موقع پر جناب ملک محمد اسلم نے کہا کے کھیلوں کے مقابلے کرنے سے بچوں میں ایک دوسرے کو آگے بڑھنے اور دیگر برائیوںسے بچنے اور ان کی کامیابی کا سبب بنتا ہے۔ اس موقع پر محمد سلیم بلوچ نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا خاص کر ملک محمد اسلم صاحب کاجس کے تعاون سے یہ ٹورنامنٹ کامیاب ہوا۔