اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2024 میں10571 مقدمات کے فیصلے کئے

جمعہ 3 جنوری 2025 15:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں عدالت عالیہ کے 8 ججز نے 10 ہزار 571 مقدمات کے فیصلے کئے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 2 ہزار 525، جسٹس محسن اختر کیانی نے 1616، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 1490، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1195، جسٹس میاں گل اورنگزیب نے 1021، جسٹس بابر ستار نے 964، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 925 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے835 مقدمات کے فیصلے کئے۔

2023 کی ڈسپوزل رپورٹ کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ سال نمٹائے گئے 11 ہزار 170 مقدمات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 1529، جسٹس محسن اختر کیانی نے 1571، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 1173، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1134، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 1079، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 963، جسٹس بابر ستار نے 790 جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 835 مقدمات کے فیصلے کئے تھے۔