دی یونیورسٹی اف فیصل اباد کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام طلبہ اور طالبات کے لیے جدید دور کی ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی اہمیت پرورکشاپ

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چوہدری جمعہ 3 جنوری 2025 15:42

دی یونیورسٹی اف فیصل اباد کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام طلبہ اور طالبات ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2025ء) دی یونیورسٹی اف فیصل اباد کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام طلبہ اور طالبات کے لیے جدید دور کی  ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی اہمیت اور پریکٹیکل کے لیے ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا.اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن کےکوارڈینیٹراویس ستار اور میڈم زرناب بھی موجود تھے۔  ورکشاپ میں ائی پی سی انٹرنیشنل فوٹوگرافی کونسل اقوام متحدہ کے گولڈ میڈلسٹ انٹرنیشنل فوٹو جرنلسٹ محمد طاہر نے طور مہمان خصوصی شرکت کی .محمد طاہر نےطلبہ و طالبات کو ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی اہمیت اور پریکٹیکل کی صورت میں کس طرح ڈیجیٹل فوٹوگرافی کی جا سکتی ہے اور فوٹوگرافی میں نئے انے والے سٹوڈنٹ کے لیے کیمرے کے بارے میں بتایا کیمرے میں مین تین چیزوں کی بہت اہمیت ہے ۔

(جاری ہے)


ائی ایس او۔ اپرچر ۔شٹر سپیڈ ۔ فوٹوگرافی کی اقسام: لینڈ سکیپ، وائلڈ لائف، پورٹریٹ ،کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر محمد طاہر نے طلباء و طالبات کو بتایا کہ حاضر جدید دور میں فوٹوگرافی کی  صورت میں کہ  جس سے اپ اپنا نام بنا سکتے ہیں بلکہ اپ فوٹوگرافی کے ذریعے اپنے اداروں کا اور پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دکھا سکتے ہیں ورک شاپ کے دوران طلباء اور طالبات نے محمد طاہر سے مختلف سوالات بھی کیے کیمرے کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے  اور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کے اینگل کو کس طرح طلباء اور طالبات استعمال کر کے اپنی ایک نئی اور جدت سے بھرپور ڈیجیٹل فوٹوگرافی کر سکتے ہیں اس موقع پر محمد طاہر نے طلبہ طالبات کو بتایا کہ نیوز فوٹوگرافی کیا ہوتی ہے اور اس کو کس طرح کیا جا سکتا ہے کس ایونٹ کو کس طرح اپ نے فوٹوگرافی میں اپنی عکس بندی کرنی ہے اور کس طریقے سے کس اینگل پر کھڑے ہو کر نیوز فوٹو بنائی جا سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف فیصل آباد کی انتظامیہ نے اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے تعلیمی پروگرامز کے انعقاد کا عزم کیا..