وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکا دورہ

جمعہ 3 جنوری 2025 22:58

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی لیب اینڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹرکا دورہ کیا۔ انھوں نے پی آئی سی کی لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کا دورہ کرکے ایکوکارڈیوگرافی و دیگر تشخیصی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب اسلم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پی آئی سی کی لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر میں مریضوں کو جدید تشخیصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس لیب میں پیتھالوجی ٹیسٹوں کے علاوہ ای سی جی اور ایکو کارڈیوگرافی کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اورایکو کارڈیوگرافی کی سہولیات میں مزید بہتری کیلئے بھی ہدایت کی ۔