نیو اورلینز حملے میں شاہی خاندان کی سابق آیا کا سوتیلا بیٹا بھی ہلاک ہو گیا

اتوار 5 جنوری 2025 12:15

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2025ء)نئے سال کی آمد پر امریکی فوجی کے ہاتھوں حملے میں برطانیہ کے شاہی خاندان کی آیا کا سوتیلا بیٹا مارا گیا۔ یہ آیا شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے لیے بطور آیا خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ سوتیلے بیٹے کی ہلاکت پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے بھی اس اچانک خبر پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لندن پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مقتول کے خاندان کے سبھی افراد بری طرح غمناک ہیں اور صدمے میں ہیں ۔ امریکی فوج کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے داعش جوائن کر لی ہے اور وہ امریکہ کے انتہائی اہم برطانیہ میں نیواورلینز کے علاقے میں اس جان لیوا حملے کا مرتکب ہواہے۔ اب وہ امریکی فوج کی طرف سے نہیں بلکہ داعش کی طرف سے بندے مارنے میں مصروف ہے۔