بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے الیکشن 11جنوری ہفتہ کو ہوں گے

بدھ 8 جنوری 2025 12:27

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2025ء) بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے الیکشن 11جنوری ہفتہ کو ہوں گے، وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے الیکشن/26 2025ء ہفتہ13جنوری کو ہوں گے پولنگ صبح9بجے سے شام4بجے تک جاری رہے گی جبکہ ایک گھنٹے کا وقفہ کیا جائے گا۔

200وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،سکیورٹی کیلئے پولیس نفری تعینات ہو گی ۔ واضح رہے کہ جہانیاںبار ایسوسی ایشن کے امیدواروں کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ وکلاء کے ایک گروپ کی جانب سے امیدوار برائے صدر چوہدری جمال ناصر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکر ٹری کی سیٹ کیلئے ملک افتخار الحسن میتلا ایڈووکیٹ اور وکلاء کے دوسرے گروپ کی جانب سے صدر کیلئے چوہدری ذاکر حسین سندھوایڈووکیٹ اور جنرل سیکر ٹری کیلئے بلال سعید گورایہ ایڈووکیٹ میدان میں ہیں،بار کی دیگر سیٹوں میں نائب صدر کیلئے چوہدری ندیم اخترایڈووکیٹ اورچوہدری قدیر سندھوایڈووکیٹ کے مابین مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکر ٹری کیلئے محمد ارشد خان ایڈووکیٹ اورشاہد حسین ٹانوری ایڈووکیٹ مد مقابل ہیں۔فنانس سیکر ٹری کی سیٹ کیلئے اسنان بشیرایڈووکیٹ اور چوہدری راشد تبسم واہلہ ایڈووکیٹ مد مقابل ہیں جبکہ لائبریری سیکر ٹری کیلئے ملک غلام مصطفی ایڈووکیٹ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ممبران مجلس عاملہ سیٹوں کیلئے چوہدری مقبول سنگھا،چوہدری ظفر اللہ کھرل ،سید جمشید حیدر شاہ،گلشن آصف چوہان،ملک عمران ساجد میتلا،رانا مبشر رفیق ،چوہدری شفیق خاور،چوہدری عبدالرحمن اوٹھی،مہر رفیق اوترا ور چوہدری محمد قاسم ضیاء ایڈووکیٹس امیدواران میں شامل ہیں۔