Live Updates

عمران خان کی رہائی کا پریشر زبانی کلامی بیانات کا ہی ہے

جن لوگوں سے انہیں توقع تھی وہاں سے تو کوئی بیان ہی نہیں آیا، علی امین گنڈاپور کے رابطے دونوں نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں، یہ لوگ آپس میں بھی لڑ رہے اور پارٹی کے کرتا دھرتا بھی بنے ہوئے ہیں۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 8 جنوری 2025 19:25

عمران خان کی رہائی کا پریشر زبانی کلامی بیانات کا ہی ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 جنوری 2025ء ) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا پریشر زبانی کلامی بیانات کا ہی ہے، جن لوگوں سے انہیں توقع تھی وہاں سے تو کوئی بیان ہی نہیں آیا، پی ٹی آئی چاہتی کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہو، یہ لوگ آپس میں بھی لڑ رہے اور پارٹی کے کرتا دھرتا بھی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اردگرد جو لوگ ان سے منسلک ہیں، جو ان کے ترجمان بھی ہیں، اور ان کا ہر پیغام پارٹی اور لوگوں تک پہنچاتے ہیں، ان کے جو رویے ہیں وہ اس بات کے غمازی ہیں کہ ایسے لوگوں سے کچھ بھی توقع کرسکتے ہیں، اور وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، واٹس ایپ میسجز کا اگر تجزیہ کریں کہ علیمہ خان اور احسن خان کے درمیان جو گفتگو ہوئی ہے، مشال یوسفزئی سے متعلق جو بات کی، جو میسجز بانی کے جیل میں ہوتے ہوئے کسی سہولت کے ملنے یا نہ ملنے سے متعلق بات کی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کسی قسم کی سہولت دینے کی بات نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ اس سے ہمارا سیاسی بیانیہ کمزور ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ تمام بیانات جو یہ پہلے دیتے رہے، اور حکومت کی طرف سے تردید آتی رہی اور کہا گیا کہ بانی کو جیل میں قانون کے مطابق ہر طرح کی سہولت میسر ہے۔ علیمہ خان نے ایک بار یہ بات بھی کی تھی کہ عمران خان کو زہر دینے کی کوشش ہورہی ہے۔ بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور شیرافضل مروت سے متعلق گفتگو کی گئی۔ ایک ایسی جماعت جس میں لوگ اپنے طور پر اس قسم کی سازش اور گھٹیا طریقہ کار ایک دوسرے کے خلاف آزما رہے ہیں ان سے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کا ریاست ، حکومت اور اداروں کے بارے جو مئوقف ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے سر پر بڑی جماعت بنی تھی اسی سوشل میڈیا نے ان کا 26 نومبر کے احتجاج کا بیڑہ غرق کیا۔ 2019 میں ننکانہ صاحب میں فائرنگ کے دوران جو اموات ہوئیں ان کی تصاویر کو بھی سوشل میڈیا پر26 نومبر احتجاج کے شرکاء دکھایا گیا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات