نیشنل پارٹی صحبت پور کا ضلع کونسل اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر میر روستم خان کھوسہ پارٹی آفس میں منعقد ہوا

جمعرات 9 جنوری 2025 23:20

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) نیشنل پارٹی صحبت پور کا ضلع کونسل اجلاس زیرصدارت ضلعی صدر میر روستم خان کھوسہ پارٹی آفس میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت بلوچ نے چلائی اجلاس کے خصوصی مہمان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ تھے جبکہ ایڈووکیٹ غلام محمد بلوچ نے اعزازی شرکت کی اجلاس میں مختلف ایجنڈے تعارف، تنظیمی رپورٹس، تنظیمی امور و سیاسی صورتحال، تنقیدی جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل زیر بحث رہے تعارفی نشست کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت بلوچ نے تنظیمی رپورٹ پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر میر رستم خان کھوسہ، جنرل سیکرٹری رحمت بلوچ، ہریش کمار راہیجہ، ایڈووکیٹ غلام محمد بلوچ، عمران بلیدی، نیاز محمد کورار، سید اسرار شاہ، سہراب بلیدی، شاہ محمد بلیدی، عبدالکریم پندرانی، میر بہار کنرانی، شاہد بلیدی، نعمان بلوچ حضور بخش پندرانی بی ایس او (پجار) صحبت پور زون کے زونل آرگنائزر دوست محمد پندرانی، فرحاد بلوچ ودیگر نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے جنکی جڑیں نچلے طبقے سے جڑے ہوئے ہیں جو حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندگی کر رہی ہے بلوچستان اس وقت پرآشوب حالات سے گزر رہی ہے اندرونی و بیرونی سازشوں کی وجہ سے بلوچستان کے حالات کو خراب کیا جا رہا ہے بلوچ وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے بلوچستان اسمبلی میں کٹھ پتلی حکمران بٹھا کر بلوچستان کے عوام پہ مسلط کیا گیا ہے نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے نوجوانوں کا بھی استحصال ہو رہا ہے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں نوکریاں پیسوں کے عیوض بیچی جا رہی ہیں حقیقی نوجوانوں کو میرٹ سے بے دخل کرکے نا اہلوں کو مسلط کیا جا رہا ہے رہنماں نے مزید کہا ہے کہ صحبت پور مسائل کا آماجگاہ بنا ہوا ہے تعلیم، صحت، صاف پانی، روزگار سمیت یہاں کے باسی تمام تر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں انہوں نے کہا ہے کہ 2010 سیلاب سے لے کر تاحال کسان و کاشتکار طبقہ بے حد متاثر ہیں بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے فصلات میں بیماریاں پھیلی ہیں جنکی وجہ سے فصلوں کے وزن میں بے تحاشہ کمی ہوئی ہے محکمہ زراعت اور حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور اوپر سے مل مافیا اور انتظامیہ کی گٹھ جوڑ کی وجہ سے انتہائی کم قیمتوں میں شالی کو خریدا گیا ہے جس سے کاشتکاروں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہوئے گزشتہ برس گندم کے ریٹ بھی انتہائی کم تھے زراعت سے وابستہ لوگوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا رہناں نے کہا ہے کہ صحبت پور درگھی مانجھی پور مرادعلی میہو پور اور پنہور سنہڑی میں دو سو برس سے لوگ آباد ہیں لیکن افسوس ہے کہ تاحال وہ لوگ مالکانہ حقوق سے محروم ہیں نیشنل پارٹی ان شہریوں سے ملکر مالکانہ حقوق کی حصول کے لیے تحریک چلائے گی جو انکا بنیادی حق ہے آئندہ کے لائحہ عمل میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تحصیلوں کے دورے کیے جائیں گے۔