لوگوں کی ویلفیئراولین ترجیح ، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مسلم لیگ (ن )کی حکومت پُرعزم ہے، ساجدہ فاروق تارڑ

جمعرات 9 جنوری 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات عطااللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی دفتر حلقہ این اے 127 میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں حلقہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ساجدہ فاروق تارڑ نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور کہا کہ لوگوں کی ویلفیئر ہماری پارٹی کی اولین ترجیح ہے، عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت مصمم عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔

ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرتے رہیں گے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ، زبانی نہیں بلکہ صحیح معنوں میں لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر وومن ونگ این اے 127 رابعہ افضل، کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹرسعود، پی ایس او ٹو وزیر اطلاعات و نشریات شہباز طالب ،ڈپٹی سیکرٹری اسد ابرار، چیئرمین یوسی 233 عمران علیم شاہ، کوآرڈینیٹرز یوتھ ونگ حمزہ اللہ دتہ، سینئر لیڈی ورکرز سعدیہ ملک ،مہوش کشور باجوہ،رخسانہ تاج، شمیم اختر اور حلقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔