سردار محمد جاوید ایوب حلقہ کوٹلہ کی تعمیر ترقی کے ہیرو ہیں ، راجہ نسیم اختر

جمعہ 10 جنوری 2025 23:21

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر حلقہ کوٹلہ راجہ نسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیر حکومت آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار محمد جاوید ایوب حلقہ کوٹلہ کی تعمیر ترقی کے ہیرو ہیں ،حلقہ میں بلا تخصیص عوامی منصوبہ جات دینے اور سردار محمد جاوید ایوب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوے حلقہ سے آئے روز دیگر جماعتوں کو چھوڑ عوام جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال میں حلقہ میں وزیر حکومت نے 50 کلو میٹر سے زائد سڑکیں،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی فعالی، RHC کہوڑی کی فعالی،ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ،سہولت مرکز پٹہکہ ولوکل گورنمنٹ سمیت حلقہ میں بلا تفریق مختلف ترقیاتی منصوبہ جات دیئے، جلد حلقہ کوٹلہ کی عوام کے لیے تاریخی پیکج لایا جارہا ہے جس پر ہوم ورک مکمل ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ میں پہلی بار لوکل گورنمنٹ کے فنڈ عوام کی اجتماعی سہولیات کے لیے خرچ ہوئے جن میں مختلف مقامات پر عیدگاہوں کی تعمیر،سکول،ہسپتال و کالجز،مختلف گاؤں میں پانی کے منصوبہ جات ، فرنیچر و شیلٹرز شامل ہیں۔پیپلزپارٹی حلقہ کوٹلہ میں وزیر حکومت سردار محمد جاوید ایوب کی قیادت میں حلقہ میں ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔