4 سال بعد یورپ کیلئے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کا آغاز تنازعے کی زد میں
قومی ائیرلائن کے اشتہار کو طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا، غیر ملکی میڈیا کی جانب سے پیرس کی پروازوں کے آغاز کیلئے بنائے گئے اشتہار پر شدید تنقید
محمد علی جمعہ 10 جنوری 2025 23:51
(جاری ہے)
قومی ایئرلائن کے اس اشتہار میں پی آئی اے کے طیارے کو ایفل ٹاور کی طرف اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے پس منظر میں پیرس کا جھنڈا کی ہلکی سی جھلک بھی ہے۔ اشتہار میں پی آئی اے کا طیارہ ایفل ٹاور کی جانب اُڑتا دکھائی دیا گیا ہے، جیسے یہ کسی بھی وقت ٹاور سے ٹکرا جائے گا۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس اشتہار پر ردعمل دیتے ہوئے گرافک ڈیزائنز کے تصویر کے انتخاب اور الفاظ پر شدید تنقید کی ہے۔ اشتہار متنازعہ ہو جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی آئی اے سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ مارکیٹنگ ٹیم کو فارغ کیا جائے۔ جبکہ اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے پی آئی اے کے اشتہار کو غیر حساس عمل قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی چار سال کے بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز پی کے 749 مسافروں کو لے کر پیرس پہنچ گئی۔ پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچایا گیا، جہاں پی کے 749 پرواز 12 بجے پیرس کے لیے روانہ ہوئی۔ پی کے 749 نے پیرس چارلس ڈیگالز ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، پی کے 749 آٹھ گھنٹے بعد فرانس کے شہر پیرس پہنچ گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یہ جو بھی کر لیں خدائی قانون ہے کہ ظلم و جبر کا دور زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا
-
سب کو بتا دو ایک خوشخبری ہے
-
ملک ریاض اس بات کی گواہی دیں گے کہ میں نے ان سے اپنے ذاتی یا مالی فائدے کے لیے کوئی چیز طلب نہیں کی
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت
-
ملک کی 70سالہ تاریخ ہے کہ ہرحکومت تیسرا سال مشکل سے گزارتی ہے
-
موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت بھی جوہری ہتھیاروں کی طرح خطرناک، گوتیرش
-
تھائی لینڈ سے ویغوروں کو چین کے حوالے نہ کرنے کا مطالبہ
-
اڈیالہ جیل سے عمران خان کا سعودی ولی عہد کے نام پیغام
-
اتحادیوں کی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت سے کیسے جوڈیشل کمیشن کی توقع کی جاسکتی ہے؟
-
نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
-
ہمارا مطالبہ یہ نہیں کہ کلین چٹ دے دیں، جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہیں ہوں گے
-
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں دونوں کا ہدف عمران خان کو جیل میں رکھنا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.