پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے کے انعقاد کے لئے جائزہ اجلاس

پیر 13 جنوری 2025 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ 20تا22فروری کونیو کیمپس میںسجے گا ۔ اس سلسلے میں قائمقام وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدرات بک فئیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے کتاب میلے میں عوام کو سستی کتب کی فراہمی یقینی بنائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میلے میں حسب روایت بہترین انتظامات کئے جائیںگے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس تین روزہ کتاب میلے میں ریکارڈ 1 لاکھ 45 ہزار کتب فروخت ہوئی تھیں۔اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔