ارفع کریم رندھاوا کی گیارہویں برسی منگل کو منائی گئی

منگل 14 جنوری 2025 13:41

ارفع کریم رندھاوا کی گیارہویں برسی منگل کو  منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی گیارہویں برسی منگل کو منائی گئی۔ ارفع کریم رندھاوا دو فروری 1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں۔ انہیں 2004 ء میں نو برس کی عمر میں کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بن گئی تھیں۔

(جاری ہے)

انہیں بل گیٹس نے امریکہ میں مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی اس وقت ان کی عمر صرف دس برس تھی۔

انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 2005 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور اسی سال سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ بھی ملا۔ ارفع کریم کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ وہ 14 جنوری 2012 کو دل کا دورہ پڑنے سے سولہ سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔