کسان اتحاد اور زمیداروں کیجانب سے وفاقی محکمہ پاسکو ختم کیئے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 14 جنوری 2025 17:07

نوابشاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری 2025ء ) کسان اتحاد نوابشاہ اور زمیداروں کیجانب سے وفاقی محکمہ پاسکو کی بندش کے خلاف ضلع نوابشاہ کے مختلف علاقوں سے زمیداروں اور کسان اتحاد نوابشاہ کی جانب سے پریس کلب نوابشاہ کے باہر احتجاج کیا گیا اور کہا کہ پاسکو وفاقی حکومت کا ایک منافع بخش ادارہ ہے اور چھوٹے کسانوں کیلئے آسان ذریعہ ہے گندم کی خریدو فروخت کرنے کا وفاقی حکومت کیجانب سے پاسکو کو ختم کیا جارہا ہے جوکہ انتہائی غلط عمل ہے اسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کسان کی محنت جوکہ گندم کے ریٹ فوری طور پر دیئے جائیں ، گورنمنٹ آف پاکستان فلفور وفاقی ادارہ پاسکو کو بحال کرے تاکہ کسان کو انکی محنت کا اجر مل سکے اس وقت ہماری گندم کا کوئی خریدار محکمہ نا ہونے سے ہمیں بہت بڑی دشواری کا سامنہ ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں بلخصوص صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت سے کہ سندھ کے کسانوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے وفاقی محکمہ پاسکو کو فوری طور پر بحال کروایا جائے تاکہ زمیداروں اور کسانوں کی گندم بروقت اور باآسانی فروخت ہوسکے