اوستہ محمد، جمالی خاندان ایک بار پھر سیاست میں ایک ہونیاورسیاسی رنجشیں ختم کرنے کے لیے سر گرم

منگل 14 جنوری 2025 22:39

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2025ء) جمالی خاندان ایک بار پھر سیاست میں ایک ہونیاورسیاسی رنجشیں ختم کرنے کے لیے سر گرم اگلے ماہ میں ایک بیٹھک ہونے جارہاہے۔روجھان جمالی کی نشست گوانے گے بعد احساس پیدا ہوگیا۔جمالی خاندان کو ایک پلیٹ فارم پر ہونا انتہائی ضروری ہے۔سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹاکرنے۔میر ہمایوں خان جمالی سرگرم ہیں۔

سیاسی شخصیات کو اپنے ہاں مدعو کرنا ان سے سیاسی بات چیت کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں تفصیلات کے مطابق جعفرآباد۔اوستامحمد میں جمالی خاندان میں سیاسی اختلافات روجھان جمالی کی صوبائی سیٹ گوانے کے بعد جمالی خاندان کی سیاسی کمزوری پر سخت مایوسی ہو گئی روجھان جمالی کی نشست میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات کے بعد ہارنہ سوالیہ نشان بن گیا ہے جبکہ اوستا محمد سیٹ پر جمالی خاندان کی آپس میں دنگل بھی پریشان کن تھا اگر یہاں بھی تیسری قوت سامنے ہوتا تو شائط یہ سیٹ بھی خطرے میں تھا جیسے روجھان جمالی میں چار جمالی امیدوار تھے ان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سیٹ ہار گئے لیکن اب اس بار اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو اوستا محمد سیٹ بھی خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اوستا محمد سیٹ پر مد مقابل ایسی کوئی شخصیت تو نہیں ہے لیکن اگر پھر بھی تین جمالی الیکشن میں مقابلہ کیا تو ہار جائیں گے ان تمام سیاسی کشمکش دیکھ کر سیاسی ذہن رکھنے والے نوجوان شخصیت میر ہمایوں خان جمالی سرگرم نظر آرہے ہیں انہوں نے اپنے ہاں کراچی میں اپنے خاندان کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی کوشش میں Q سرگرم ہیں۔میر فائق علی خان جمالی۔

میر عمر خان جمالی۔میر جاوید خان جمالی سمیت سب کو اپنے ہاں بلا کر اکیلے اکیلے میٹنگیں کرنا اور سیاسی پلیٹ فارم پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بات کرنا الیکشن ایک ہوکر لڑنے کے مشورے دینا اورسب کو گزارشات کرنا ان کی ایک نیک نیتی ہے کیونکہ قدآور شخصیت میر ظفر اللہ خان جمالی کے وفات کے بعد کسی نے بھی اس قسم کی سوچ نہ رکھا گو کہ میر جان محمد خان جمالی سیاسی شخصیت ہیں لیکن انہوں نے بھی کوشش نہ کی اور خود الیکشن میں ہار گئے ان کے ہارنے پر بھی افسوس ہے کہ مخالفین ہارنے سے خوش ہوئے آگے چل مزید الیکشن میں نقصان ہونے کا خطرح ہے اس لیے میر ہمایوں خان جمالی کی کوشش ہے کہ ان سب کو ایک بار بلکہ بار بار اکھٹا کر کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے الیکشن میں ایک کرنے کی کوشش تیز ہے ذرائع سے معلوم ہوا کہ میر ہمایوں خان تمام برادری کو کراچی میں بلا کر بیٹھک کرنے جا رہا ہے اب دیکھا جائے اس بیٹھک میں میر جان محمد خان جمالی بھی شریک ہوتے ہیں کہ نہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے میر چنگیز خان جمالی بھی برادری کے فیصلے میں آتے ہیں یا وہ پارٹی کے پابند ہوتے ہیں کیونکہ ویسے بھی قومی سیٹ کے لیے جمالی خاندان کو پارٹی کی ضرورت لازمی ہے اگر میر ہمایوں خان کی کوشش رنگ لاتی ہے تو آنے والے الیکشن جمالی خاندان تمام سیٹوں پر کامیابی کریں گے یہ بیٹھک اگلے ماہ میں متوقع ہے جو کراچی میں ہی ہونا ہی.