آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ڈاکٹر مقبول اے ہالیپوٹو کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد

منگل 14 جنوری 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ڈاکٹر مقبول اے ہالیپوٹو کی کتاب "Sindhis in Global Context Past, Present , Future and Origins (2600 BCE to..) کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں کی گئی ، تقریب میں نصیر میمن ، ایوب شیخ ، مسعود نورانی ، خالد جو نیجو ، اور شازیہ نظامانی نے اظہار خیال کیا ،اس موقع پر معروف لکھاری و دانشور نصیر میمن نے کہا کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے تاریخ پڑھنی ضروری ہے۔

لوگ کہتے ہیں کہ سندھ بابِ اسلام ہے، لیکن میں کہتا ہوں کہ سندھ بابِ انسانیت ہے۔ یہ سب آپ اس کتاب میں پڑھ سکتے ہیں۔نہروں کے معاملے پر جو میں نے پڑھا، تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سو سال سے سندھ کے پانی کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کی یونیورسٹیاں تو ہر شہر میں ہیں، لیکن یونیورسٹیوں میں تحقیق کا کام نہیں کیا جا رہا۔ لکھنے پڑھنے والوں سے میری گزارش ہے کہ لکھنے سے زیادہ پڑھنے کو ترجیح دیں۔

پہلے سیاسی تنظیموں نے جنگلوں اور پہاڑوں میں جا کر آگاہی دی تھی، اب ان کا کام بہت کم ہو گیا ہے۔ مذہبی انتہا پسندی ایک بڑا چیلنج ہے، دوسرا چیلنج ڈیموگرافی کا ہے جو ہمارے وجود کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔ آخری بات یہ ہے کہ سندھ کے مستقبل کے لیے تعلیم اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔ ہمارے اداروں میں کمی ہے، اور ہمیں مارکیٹ میں بھی اپنی ضرورت کو پورا کرنا ہوگا، مسعود نورانی نے کہا کہ اس کتاب میں سندھ کو بڑی تہذیب سے بتا یا گیا ، یہ ایک قیمتی کتاب ہے یہ ضروری نہیں کہ کون کس پارٹی سے تعلق رکھتا ہے ضروری یہ ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں اور ہمیں کیا چاہیے ، سندھ میں رہنے والا ہر شخص اس صوبے کا نمائندہ ہے ،خالد جونیجو نے کہا کہ پاکستان میںہمیشہ تاریخ حکمرانوںکے نظریہ سے لکھی جاتی ہے مگر جی ایم سید نے تاریخ کوعوام کی نظرئیے سے لکھا ہے ڈاکٹر مقبول اے ہالیپوٹہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آرٹس کو نسل اور احمد شاہ کا شکر گزار ہوں جنہو ں نے اتنی باوقار تقریب میرے لئے منعقد کروائی ، میں پچھلے بارہ سال سے اس کتاب پر کام کر رہا تھا ،میرا سوال تھا کہ ہم کون ہے کیا ہے ہمارا بیک گراؤنڈ کیا ہے مجھے اس صوبے کی تہذیب کو متعارف کروانا تھا سندھ کا کلچر سندھ کی زبان سندھ کا ورثہ وہ سندھ میں رہنے والے تمام لوگوں کا ہے ، جو لوگ سندھ میں رہتے ہیں چاہے وہ کسی زبان کے ہوں چاہے کسی مذہب کے ہو مجھ سمیت ہم سب سندھ کو اپنا گھر سمجھتے ہیں سندھ ہمارا ہے اور ہمیں سندھ سے محبت ہے ۔