
ایجنڈا 2025: ہمیں مواقع ضائع نہیں کرنے ہونگے، صدر جنرل اسمبلی
یو این
بدھ 15 جنوری 2025
03:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے کہا ہے کہ دنیا کو درپیش کڑے مسائل پر قابو پانے اور حقیقی ترقی کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بات رواں سال جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے لیے اپنی ترجیحات کا تفصیلی تصور پیش کرتے ہوئے کہی ہے۔ فائلیمن یانگ نے رواں سال کے اس ایجنڈے کو 'نئے آغاز' کا موقع قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق و مساوات کا فروغ اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات یقینی بنائے اور اقوام متحدہ کو درپیش مالی وسائل کے بحران کا خاتمہ کرے۔
جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کی ذمہ داریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کے لیے عملی اقدامات کے عالمی پروگرام کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس اور ترقی کے لیے عالمی سماجی کانفرنس سمیت اہم مواقع کی بات کی۔
(جاری ہے)
ان سنگ ہائے میل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ دنیا کو درپیش مسائل سے نمٹنے کی کوششوں کا اہم جزو ہیں۔
فائلیمن یانگ نے ترقی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی کے موضوع پر جولائی میں سپین میں منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کو بھی اہم قرار دیا۔ اس کا مقصد پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کے لیے مالی وسائل کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنانا ہے۔
امسال دیگر اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک کو درپیش بنیادی رکاوٹوں پر قابو پانےکے اقدمات زیرغور آئیں گے۔ اس ضمن میں معاشی ترقی کو جانچنے کے لیے مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی) سے ہٹ کر دیگر طریقوں سے رجوع کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
انسانی حقوق اور مساوات
جنرل اسمبلی کے صدر نے انسانی حقوق اور مساوات سے ادارے کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے کام کرتے ہوئے یہ یاد رکھنا ہو گا کہ اس کا مقصد سبھی کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
اس موقع پر افریقی النسل لوگوں کی دوسری دہائی کے اعلان کی بات بھی ہوئی اور معمر افراد کے حقوق کو فروغ دینے کے علاوہ نیلسن منڈیلا رولز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر قید خانوں کے حوالے سے عالمگیر اصلاحات کے منصوبوں کا تذکرہ بھی کیا گیا جس کا مقصد قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک یقینی بنانا ہے۔
جنرل اسمبلی رواں سال تیسری مرتبہ ایسے دو افراد کو نیلسن منڈیلا اعزاز دے گی جنہوں نےاپنی زندگیاں انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی ہوں۔
یہ اعزاز اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں کی رہنمائی میں اقدار کو فروغ دیتا ہے۔فائلیمن یانگ نے صںفی مساوات کے لیے دنیا بھر میں جاری جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کی روک تھام اور اس پر احتساب کے لیے زور دیں گے تاکہ صنفی مساوات کو فروغ ملے اور خواتین کو بااختیار بنایا جا سکے۔
امسال سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی 25ویں سالگرہ امن و سلامتی کے لیے خواتین کے کردار کو فروغ دینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانے کا اہم موقع ہو گی۔
موسمیاتی اقدامات اور ٹیکنالوجی
جون میں ہونے والی اقوام متحدہ کی 'سمندری کانفرنس' میں سمندری وسائل کے پائیدار استعمال میں مدد دینے اور پائیدار ترقی کے چوتھے ہدف کی جانب پیش رفت تیز کرنے پر بات چیت کی جانا ہے۔
اس کا مقصد سمندروں اور آبی وسائل کو تحفظ اور ان کے پائیدار استعمال کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کی اہمیت کا تذکرہ بھی کیا۔ 'اطلاعاتی معاشرے پر عالمی کانفرنس' میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے طریقے زیربحث آئیں گے اور اس موقع پر مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ایک آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل قائم کیا جائے گا۔
اس پینل کا مقصد ایک قابل اعتماد سائنسی علمی بنیاد تعمیر کرنا ہے تاکہ ڈیجیٹل تقسیم کا موثر طور سے خاتمہ ہو سکے اور تمام لوگوں کو آزاد، کھلا اور محفوظ ڈیجیٹل مستقبل میسر آئے۔مالی وسائل کا بحران
فائلیمن یانگ نے رکن ممالک سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کو درپیش مالی وسائل کے بحران کو ختم کرنے میں مدد دیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ادارے کو ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی تو اس پر لوگوں کا اعتماد متزلزل ہو جائے گا۔
دنیا کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے ادارے کو وسائل مہیا کرنا ہوں گے۔انہوں نے اس معاملے میں اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا اندازہ اس کے اقدامات سے ہونا ہے۔ اقوام متحدہ اکیلا کچھ نہیں کر سکتا اور اس کی کامیابی رکن ممالک کے تعاون کی مرہون منت ہے۔
یو این چارٹر کی 80ویں سالگرہ
ادارے کے چارٹر کی 80ویں سالگرہ پر 26 جون کو ایک خصوصی اجلاس منعقد ہونا ہے۔
فائلیمن یانگ نے اس چارٹر کی تاریخی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس کی سان فرانسسکو والی روح بحال کرنا ہو گی اور تمام ممالک کو اس سے رہنمائی لینی چاہیے۔
اس سنگ میل کی یاد منانے کے لیے ستمبر میں اقوام متحدہ کی 80ویں کانفرنس کے انعقاد سے متعلق مشاورت بھی جاری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.