لندن میں پاکستانی اخبار اور نیوز چینل کے نمائندے عبید مغل کے والد کو ڈاکوؤں نے کراچی میں لوٹ لیا

جمعرات 16 جنوری 2025 23:04

لندن میں پاکستانی اخبار اور نیوز چینل کے نمائندے عبید مغل کے والد کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)انگلینڈ بریڈفورڈ میں مقیم پاکستانی اخبار اور نیوز چینل کے نمائندے عبید مغل کے والد کو ڈاکوؤں نے کراچی میں لوٹ لیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے انکے والد حاجی گل رحمن سے اسلحہ کے زور پر گیارہ لاکھ روپے چھینے اور باآسانی فرار ہوگئے۔ عبید مغل کے مطابق کراچی ضلع ملیر شاہ لطیف تھانے کی حدود میں گزشتہ روز دوپہر ایک بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار، تین مسلح ڈاکوں نے انکے والد حاجی گل رحمن کو ان کو گھر کے دروازے پر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

انکے والد جو کہ مقامی تاجر ہیں وہ گیارہ لاکھ روپے کی رقم نیشنل ہائے وے پر قائم بینک اسلامی کی برانچ سے نکال کر السید سینٹر اپنے گھر پہنچے تھے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکوں نے جو ان کا بینک سے ہی پیچھا کررہے تھے، موقع پاتے ہی انکے والد کو گھر کے دروازے پر بندوق کی نوک پر روک لیا اورگیارہ لاکھ روپے لوٹ لئے ۔

(جاری ہے)

مزاحمت کرنے پر انکے اسی سالہ بزرگ والد کے کپڑے پھاڑ دیئے۔

واقعہ کی ایف آئی آر مقامی تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔ عبید مغل کا کہنا ہے کہ اگر پولیس راستے میں موجود دیگر کیمروں کا بھی معائنہ کرے تو ڈاکوں تک بآسانی پہنچا جاسکتا ہے مگر پولیس اس سلسلے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ اپنی مدد آپ کے تحت عبید مغل کے بھائی نے سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کردئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :