
ژ*دنیا بھر میں 42واں سالانہ عالمی یوم خطیب ِ اعظم عقیدت و محبت سے منایا گیا
-خطیب ِ اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کو کروڑوں اًوراد و ظائف ایصال ثواب کیے گئے
جمعہ 17 جنوری 2025 19:30
(جاری ہے)
بنگلہ دیش، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، سری لنکا، جنوبی افریقا، ملاوی، سوازی لینڈ، بوٹسوانا، برطانیا، جرمنی، آسٹریا، ہالینڈ، سوِئٹزر لینڈ، اسپین سمیت 49 ملکوں میں انفرادی اور اجتماعی طور پر سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم منایا گیا۔
جموں کشمیر اور اجمیر شریف میں بھی خصوصی اہتمام سے یوم خطیب اعظم منایا گیا۔ عقیدت مندوں نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، کربلا مقدسہ اور بغداد شریف میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ بھارت میں 2,000 سے زائد مقامات پر یوم خطیب اعظم کے اجتماع ہوئے۔ سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم کا مرکزی اجتماع جامع مسجد گل زار حبیب، گلستان اوکاڑوی? (سولجر بازار) کراچی میں ہوا۔ جہاں ملک اور بیرون ملک سے علما و مشائخ اور عقیدت مند حضرات و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع میں اعلی حضرت بریلوی کے nمرید 140 سالہ بزرگ سید نذر شاہ، بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی حافظ آبادی، مولانا سید عظمت علی شاہ ہمدانی، صاحب زادہ فاروق حیدر شاہ ہمدانی، ڈاکٹر سید محمد اشرف جیلانی، حافظ سید مکرم اشرف جیلانی، حافظ حامد رضا مہروی، مولانا عاشق حسین سعیدی، الحاج سید رفیق شاہ، مولانا نوید عباسی، علامہ عماد علی ضیائی، علامہ مولانا طارق نقش بندی، علامہ مولانا ضیاء اللّٰہ نقش بندی، مولانا ضیاء اللّٰہ سیالوی، عبدالکریم نیازی، علامہ محمد امین صدیقی سعیدی، حضرت علامہ غلام یسین گولڑوی، مولانا محمد ریاض گولڑوی نعیمی، علامہ مزمل نقش بندی، سید محمد جنید قادری، سید نذر حسین شاہ ترمذی قادری، محمد شاہ رخ صدیقی قادری، سمیر رضا قادری، انجینئر سید حماد حسین، الحاج توفیق قائم خانی، سید محمد جنید شاہ، الحاج محمد نعیم نقش بندی، محمد عثمان نعیم، صاحب زادہ حامد ربانی اوکاڑوی، الحاج جاوید اقبال، محمد آفتاب اقبال، سید عادل شاہ اسحاق، زبیر اسحق، امیر بیگ معصوم، سید وسیم احمد، سید محمد سبحانی، قاری محمد اقبال، حافظ محمد شفیق نورانی، ڈاکٹر سید انور نیازی، سید سمیع اللّٰہ حسینی، سید اسلم غزالی، سید ثاقب علی، امریکا سے محمد شفیق مہر، سلیم لاکھانی، مولانا قاری ضیائ اللّٰہ نقشبندی، علامہ محمد عنصر، قاری غلام قاسم اویسی، قاری محمد امین، مولانا عبدالعزیز قادری، صوفی محمد حسین لاکھانی، قاری محمد اصغر سعیدی، سید محمد ساجد کوکبی، ملک ریحان گجر سمیت متعدد معززین نے شرکت کی۔ قراردادیں پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ رد الخوارج کو صحیح طرح عملی جامہ پہنانے کے لیے سوشیل میڈیا سے خارجیت پھیلانے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، قرآن و سنّت کو مانتے ہوے ملک کے اسلامی تشخص کا تحفظ کیا جاے اور ہر سطح پر فحاشی اور بے راہ روی کا قلع قمع کیا جائے اور می ڈیا کو شرعی اور اخلاقی اقدار کا پابند بنایا جائے اور حکومت دین میں مداخلت سے باز رہے۔ مسلمانوں کے ساتھ عالمی سطح پر بدسلوکی اور ان کے قتل عام کا اقوام عالم نوٹس لیں۔ اجتماع میں ایصال ثواب کرتے ہوئے 82 لاکھ 29 ہزار 904مرتبہ ختم قرآن اور 2 کھرب 19 اًرب مرتبہ درود شریف کے وِرد اور کروڑوں مرتبہ پڑھے گئے اور اد وو ظائف کا ہدیہ پیش کیا گیا۔ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے اجتماعی دعا کی اور اعلان کیا کہ 43 واں سالانہ عرس 08-09 جنوری 2026ء کو منعقد ہوگا۔#مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
-
تربیلا ڈیم مکمل بھر چکا، منگلا قریب ہے، دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.